سینیٹر شبلی فراز کی نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکباد

آپؐ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمینؐبن کرتشریف لائے،بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کے درس سے روشنا س کرایا، وزیر اطلاعات

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:20

سینیٹر شبلی فراز کی نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپؐ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمینؐبن کرتشریف لائے،بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کے درس سے روشنا س کرایا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معاشرتی مسائل کاحل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے تصور پر فلاحی مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، ایسی ریاست جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور مساوات کی حقیقی روشنی سب کو میسر آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں