عمران خان ملک کے سب سے بے اختیار وزیر اعظم ہیں . شاہدخاقان عباسی
صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں ہوتا حکومت ناکام اور عوام پریشان ہے تاہم مٹی کی دیواریں جلد گر جائیں گی. سابق وزیراعظم کی گفتگو
میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 12:18
(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد تو آہی نہیں رہی، حکومت ماسک کی بات نہیں کر رہی اور کورونا کورونا کر رہی ہے حکومت کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کرے. انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ پرسنٹیج وائز تھی حکومت خود کو دھوکہ نہ دے معیشت تو تباہ کر ہی دی ہے اب مسائل کا حل صرف ملک کو آئین کے مطابق چلانے میں ہے.
مسلم لیگ( ن) کے راہنما نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج کورونا پر اجلاس طلب کیا ہے اور اجلاس میں ہمیشہ دو افراد ہی نہیں ہوتے، ایک لیڈر آف دی ہاﺅس اور دوسرا لیڈر آف دی اپوزیشن ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں، پالیسی ہے نہ ہی اختیارات یہاں صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں ہوتا حکومت ناکام اور عوام پریشان ہے تاہم مٹی کی دیواریں جلد گر جائیں گی. واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے دو روزقبل کہا تھا کہ پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا‘اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومتی ٹولے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان کا کہنا تھاافواہیں پھیلانے سے جلسے کی تاریخ، مقام اور وقت تبدیل نہیں ہو گا. یاد رہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے پشاور میں جلسہ 22 نومبر کو کروانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد13دسمبر کو لاہور میں حزب اختلاف نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلسہ کروانے کا اعلان کررکھا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک اوپوزیشن نے جو جلسے کیئے ہیں ان میں سے صرف ایک جلسہ ہی کراچی جیسے بڑے شہر میں منعقد ہوا اب لاہور کا جلسہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے بڑا چیلنج ہوگا‘لاہور میں حکومت نے اپوزیشن کو گرینڈاقبال پارک(منٹوپارک) میں جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے. اس جگہ پر بیس ‘پچیس ہزار لوگ نظر بھی نہیں آئیں گے یہ مسلم لیگ نون کے لیے بھی بڑا چیلنج ہے کیونکہ لاہور کو نون لیگ کا مرکزسمجھا جاتا ہے اگر نون لیگ لاہور میں دو‘چار لاکھ لوگوں کو نکالنے میں کامیاب نہ رہی تو ان کا سیاسی مستقبل داﺅ پر لگ جائے گا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت