آصف زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، انتقال پر بہت غمزہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے، چیئر مین پی پی پی

بدھ 25 نومبر 2020 14:56

آصف زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال پر بہت غمزہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی چوہدری احمد مختار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے پارٹی کے لیے چوہدری مختار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن احمد مختار کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری احمد مختار باہمت ،بہادر اور وفادار ساتھی تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں