جماعت اسلامی نے سٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کے خلاف تحریک التوا سینٹ جمع کرا دی

پیر 30 نومبر 2020 16:26

جماعت اسلامی نے سٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کے خلاف تحریک التوا سینٹ جمع کرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) جماعت اسلامی نے سٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کے خلاف تحریک التوا سینٹ جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک کے متن میں کہاگیاکہ حکومت نے سٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، ملازمین کی برطرفی کا باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کردیا گیا ہے۔تحریک التوا کے متن کے مطابق حکومت کا مذکورہ اقدام ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل ہے ،ملازمین کو نکالنے کی حکومت کے اس اقدام سے پوری قوم کو تشویش ہے، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں