1ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی، نوشین حامد

ہم نے احتیاط کا دامن نہ تھاما تو کورونا کیندوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بیان

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

1ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی، نوشین حامد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاہے کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نوشین حامد نے کہاکہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ کورونا کیندوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اگر ہم نے احتیاط کا دامن نہ تھاما۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ عوام سے گذارش ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں