استعفے دینا جرات کا کام ہے ، این آر او پھر بھی نہیں ملے گا، کچھ نیا سوچیں ،شہباز گل

رات استعفوں کی دھمکی دینے والے صبح ہوش میں آکر تاویلیں گھڑنے آن پہنچے، بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:19

استعفے دینا جرات کا کام ہے ، این آر او پھر بھی نہیں ملے گا، کچھ نیا سوچیں ،شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ استعفے دینا جرات کا کام ہے لیکن اس کے بعد بھی این آر او نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رات استعفوں کی دھمکی دینے والے صبح ہوش میں آکر تاویلیں گھڑنے آن پہنچے۔شہباز گل نے کہا کہ حالت غیر میں دیا بیان اب پی ڈی ایم کے دامن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بہرحال استعفے دیناجرات کا کام ہے جس کی اِن مالی بدعنوانوں سے توقع نہیں ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ استعفوں سے بھی این آر او نہیں ملنا ،کچھ نیا سوچیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں