پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردارا ادا کریں، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 15 جنوری 2021 22:23

پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردارا ادا کریں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2021ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلاول ہائوس میں ارکان صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق، لیاقت علی اسکانی اور عابد حسین بھیو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شکارپور تاریخی طور پر علم و تمدن کا گہوارہ رہا ہے، شکارپور کو اپنا عروج واپس دلائیں گے۔ ملاقات کے دوران ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں