وزیراعظم نے کرونا وائرس کیلئے منظور شدہ ویکسینز کے حصول ،فراہمی بارے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیدیں

منگل 19 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کیلئے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیدیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی ۔

کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں