اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

جمعرات 28 جنوری 2021 15:49

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ۔ جمعرات کووزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ،یوٹلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گیھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے ہدایت کی کہ اضافے کو معقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور، منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اب تک 21ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں،بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیی42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ،سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنووں کی نشاندہی کی منظوری دی گئی ،ٹیکسٹائل پالیسی دو ہفتوں کیلئے موخر کر دی گئی ،اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز منافع کا جائزہ لیا گیا،گوادر کیلئے 300میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ کی منظوری دی گئی ،زائرین کیلئے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں