بھارتی میڈیا کے دعو ے بے بنیاد ، میرے اور اجیت ڈول کے مابین ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ڈاکٹر معید یوسف

کنٹرول لائن پر خوش آئند ترقی ڈی جی ایم اوز کے قائم کردہ چینل کے ذریعے بات چیت کا نتیجہ ہے ھ*پاکستان نے 2003 میں سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مجھے خوشی ہے ہم اس رضامندی پر پہنچ گئے ہیں، اس پر عمل کرنا چاہئے، ایسا کرنے سے بیگناہ زندگیاں بچیں گی ،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا بیان

جمعہ 26 فروری 2021 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے دیکھے ہیں جو پاکستان اور ہندوستانی ڈی جی ایم اوز کے مابین جنگ بندی کے اعلان کو میرے اور ہندوستانی قومی سلامتی مشیر کے مابین بیک چینل ڈپلومیسی کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

جاری بیان میں انہوں نے کہایہ دعوے بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

میرے اور اجیت ڈول کے مابین ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ کنٹرول لائن پر خوش آئند ترقی ڈی جی ایم اوز کے قائم کردہ چینل کے ذریعے ہونے والی بات چیت کا نتیجہ ہے۔اپنی نوعیت کی وجہ سے یہ عوام کی نظر میں نہیں ہیں اور براہ راست چینل کے ذریعہ نجی اور پیشہ ورانہ طور پر انجام دیا گیا ہے۔پاکستان نے 2003 میں سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اس رضامندی پر پہنچ گئے ہیں۔ اس پر عمل کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے بیگناہ زندگیاں بچیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں