حکومت اب بھی سینیٹ انتخابات میں اصلاحات لانے کے ایجنڈے پر قائم ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اصلاحات لانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں‘وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

ہفتہ 6 مارچ 2021 23:26

حکومت اب بھی سینیٹ انتخابات میں اصلاحات لانے کے ایجنڈے پر قائم ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اصلاحات لانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں‘وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین
اسلام آباد۔6مارچ  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2021ء) :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اب بھی سینیٹ انتخابات میں اصلاحات لانے کے ایجنڈے کے اوپر قائم ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اصلاحات لانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت کر کے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے سے سیاسی استحکام کو تقویت ملی ہے، اب وہ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کر سکیں گے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بن چکی ہے، ان کے ٹرائلز ہو رہے ہیں اور کامسیٹس یونیورسٹی اس کو لیڈ کر رہی ہے، جلد ہی ان کا میڈیا کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب کا نظام مضبوط ہو اور بدعنوان عناصر کے خلاف کیسز منطقی انجام تک پہنچیں کیونکہ ملک کا فائدہ بھی اسی میں ہے۔ اپوزیشن کے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو نہ ماننے کے بارے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 178 ووٹ لیکر سرخرو ہوئے ہیں، اپوزیشن کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں