ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا احساس سکالرشپس سے متعلق پالیسی مکالمے کے انعقاد کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی کا دورہ

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ وصول کرنے والے طلبائ کیساتھ نشست خوشی ہے مالی سال 2020-21 کیلئے 8.4 ارب روپے کی مالیت کی 90000سکالرشپس دی گئیں 51 فیصد سکالرشپس لڑکیوں کیلئے ہیں، احساس سکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور ماہانہ رہائشی وظیفہ شامل ہے، چیر پرسن وزیراعظم احساس پروگرام

بدھ 23 جون 2021 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ا ذہین اور مستحق طلبائ کیساتھ احساس اندرگریجویٹ سکالرشپ سے متعلق پالیسی مشاورت کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی ( کیو اے یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ سال 2020-21کے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ وصول کرنے والے طلبائ کیساتھ یونیورسٹی میں بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بے خوشی ہے کہ مالی سال 2020-21کیلئے 8.4 ارب روپے کی مالیت کی 90000سکالرشپس دی گئیں جن میں 51 فیصد سکالرشپس لڑکیوں کیلئے ہیں۔ احساس سکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور ماہانہ رہائشی وظیفہ شامل ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا یونیورسٹی میں پر تپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پالیسی مکالمہ میں 50سے زائد طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔ مکالمہ میں اس بات موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبائ احساس سکالرشپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔طلبا نے بتایا کہ وہ کس طرح احساس اسکالرشپ کے باعث اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس حاصل کرنے والی طالبات نے اس بات کو سراہا کہ نصف وظائ ف لڑکیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

طلبائ نے اپنے تعلیمی عزائم اور پریشانیوں کے بارے میں تذکرہ کیا جن کا انہیں اعلی تعلیم کے حصول میں سامنا کرنا پڑا۔ پالیسی مکالمے میں ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ بہاولپور، حیدرا?باد، خیر پور، ڑوب، تربت، گلگت، غزر، چترال اور ا?زاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبائ نے شرکت کی۔ وہ مختلف شعبوں بائیوانفارمیٹکس، اکنامکس، سوشل سائنسز، ا?ثار قدیمہ، نباتیات اور مطالعہ پاکستان میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام سے طلبائ کو مستفید ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پالیسی کو اسطرح سے تشکیل دیا گیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم اعلی تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے کیونکہ وہ اس حوالے سے مالی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ 45000روپے یا اس سے کم ماہانہ ا?مدنی والے گھرانے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی طالب علم 4-5سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری کیلئے 119سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں سے کسی میں بھی داخلہ لینے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہے اور وظائ ف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔

احساس سکالرشپ دیئے جانے کے عمل کے بارے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ دو سالوں میں مستحق طلبائ کو 451احساس سکالرشپس دی جا چکی ہیں جبکہ مستحق طلبائ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے وظائف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں