ہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں پولیس نے زبردست کامیابی حاصل کرلی، شیخ رشید احمد

جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائے جائے گی ،ویڈیو بیان

جمعرات 24 جون 2021 21:10

ہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں پولیس نے زبردست کامیابی حاصل کرلی، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جو ہرٹاون دھماکہ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعرات کے روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان کبھی کسی دباو میں نہیں آئے گا ۔ افغانستا ن بارڈ ر پرچھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشیاستحکام آیا ہے اور پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بہاتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن و استحکام جاری رکھیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں