یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، چئیرمین نظریاتی کونسل کا سخت ردِعمل آگیا

شرعی طور پر یہ چیزیں بالکل نامناسب ہیں،اس قسم کی حرکات کی اشاعت کا بالکل ہی جواز نہیں،امید ہے اس حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔چئیرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 اگست 2021 12:15

یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، چئیرمین نظریاتی کونسل  کا سخت ردِعمل آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4گست 2021) چئیرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں یادگار قائداعظم کے سامنے لڑکا لڑکی کے نیم برہنہ فوٹو شوٹ پر سخت ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اسلامی نظریاتی کونسل اس کمیٹی کے ممبر ہیں جو سوشل میڈیا پر اس قسم کی فحش چیزوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

شرعی طور پر یہ چیزیں بالکل نامناسب ہیں۔اس قسم کی حرکات کی اشاعت کا بالکل ہی جواز نہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر کمیٹی کی جو سفارشات آ رہی ہیں۔ان پر عمل کی کوئی صورت بن جائے،سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ نیم برہنہ قسم کا فوٹو شوٹ تھا۔گھروں میں جو کوئی کچھ بھی کرنا چاہتا ہے کرے کوئی اعتراض نہیں لیکن اسلام آباد ہائی وے پر قائداعظم پورٹریٹ کے سامنے کھڑے ہو کر اس طرح کی بےشرمی اور بےغیرتی ناقابل بیان ہے۔

(جاری ہے)

ایک فوٹوشوٹ ہوا۔پھر اس سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا۔سوشل میڈیا پر دیسی لبرلز طبقہ اس کو سپورٹ کر رہے۔جبکہ ایس پی رورل زون نوشیروان نے کہا ہے کہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ کس قانون کے کس سیکشن کی خلافورزی ہوئی ہے۔ہمارے پاس سیکشن 294ہے،ایف آئی درج کر رہے ہیں۔ہم انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔اسلام آباد میں قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکا لڑکی کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا- ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے- ابھی تک لڑکا لڑکی کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے- واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی تھی- سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی ہے۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں