گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

ملک کی مجموعی صورتحال، صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:13

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اس وقت وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور اس وقت بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے دونوں رہنماوں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا عوام سے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی گورنر بلوچستان سے علیحدہ ملاقات کی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں