وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این سی اوسی کا دورہ

کورونا کے سدباب، ویکسین اور مینجمنٹ اسٹریٹجی پر بریفنگ دی گئی، کورونا کی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔اعلامیہ این سی اوسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اکتوبر 2021 17:13

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این سی اوسی کا دورہ
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2021ء) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی اوسی کا دورہ کیا،کورونا کے سدباب ، ویکسین اور مینجمنٹ اسٹریٹجی پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا وباء پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اعلامیہ این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی اوسی کا دورہ کیا، ڈی جی این سی اوسی میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی ، کورونا کے سدباب ، ویکسین اور مینجمنٹ اسٹریٹجی پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا وباء پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں کوریٹائرمنٹ پر مومنٹو بھی پیش کیا۔ مزید برآں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ افغان صورتحال پر پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے۔

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس آج ہوگا اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراءکو صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی اجلاس میں عوام کی ریلیف کے لیے اقدامات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں