حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنا چاہیے، پیر نور الحق قادری

حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ، عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:21

حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنا چاہیے، پیر نور الحق قادری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنا چاہیے، حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ، عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ گزشتہ وز قومی رحمت للعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن لوگوں نے اس حوالہ سے کوشش کی اللہ تعالی ان کی کوششوں کو قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن انسانی تاریخ کا سب سے مبارک دن ہے، نبی کریمﷺ کی ولادت کے بعد دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی، کئی انقلابات، تغیرات اور سائنس و ٹیکنالوجی عروج پر پہنچ گئی لیکن آج کی شام ہم اس ہستی کے نام پر منا رہے ہیں جو حضرت آمنہ اور حضرت عبداللہ کے گھر آج کی صبح تشریف لائے تھے، اس مبارک لمحہ اور انوار کو نہ ہم بھول پائیں گے اور نہ ہی انسانیت بھول سکتی ہے، 12 ربیع الاول کا دن سب سے معتبر دن ہے، ہمارے نبی ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور تمام رسولوں اور انسانوں میں افضل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد اور تجدید کرتے ہیں جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز مومن کی معراج ہے تاہم نماز کا حکم 40سال بعد آیا تھا، حضور اکرمﷺ کی صداقت، امانت اور دیانت بچپن سے ہی مشہور تھی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ، عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رحمت للعالمین اتھارٹی کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے آج جو کام کیا ہے یہ آج سے 70 سال پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ نور الحق قادری نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن آج سے چند سال قبل جب میں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا سیاسی قائد مانتے ہوئے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا تو آج محسوس کرتا ہوں کہ میرا یہ فیصلہ درست تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان ایک سچے عاشق رسول ہیں اور آج کی تقریب اس بات کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا جوغلام ہے وہ ہمارا امام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں