ْپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات، کرونا کی فہرست میں پاکستان 33ویں نمبر پر آگیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:09

ْپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات، کرونا کی فہرست میں پاکستان 33ویں نمبر پر آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان میں کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، مزید پندرہ افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 552 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 842 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 359 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 81 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 15 ہزار 505 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 179 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 536 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 67 ہزار 142 ہو چکی ہے،اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 540 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 818 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 891 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 349 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 710 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 655 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 428مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 171 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 354 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 382 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں