پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، وزارت خزانہ

مذاکرات جاری ہیں جیسے ہی مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:02

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، وزارت خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان نے (عالمی مالیاتی اداری) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے، اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ،مذاکرات کی ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں ہے

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments