حکومت نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا،تفصیلات جاری

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

حکومت نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا،تفصیلات جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) حکومت نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا۔منگل کو اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، تین ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا، ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے قرض ملا، امریکہ سے پاکستان کو تین ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں