ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات آئی ایس آئی کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل رائونڈ ہوا،نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021ء کو چارج سنبھالیں گے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 اکتوبر 2021 11:23

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 اکتوبر2021ء) گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام نامزد افسران کے انٹرویوز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات آئی ایس آئی کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔
ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کیلئے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطورڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل رائونڈ ہوا، ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021ء کو چارج سنبھالیں گے۔
۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باقاعدہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں