وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا

اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس کا13 نکاتی ایجنڈا جاری، کابینہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں سے متعلق تعیناتیوں بارے بریفنگ دیگی

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:27

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدار ت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری،ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری ،تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔

قانون میں ترمیم کے لیے سیرین، ائیر بلو، پی آئی اے سی ایل اور پرنسلے جیٹس کمپنیوں نے ںظرثانی کی درخواست کی تھی ،سول ایوی ایشن کے رول 68 میں طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے متعلق غور کیا جائے گا۔تبلیغی ویزوں پر ملک میں داخلے اور ویزوں میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مویشیوں کے لیے فرانس سے مونٹانائیڈ آئل درآمد کی اجازت دی جائے گی۔ کابینہ پریس کونسل آف پاکستان اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں