وزیراعظم نے اعصابی بیماری کے شکار آرٹسٹ عمر جرال کا دیرینہ خواب پورا کر دیا

وزیراعظم سے آرٹسٹ عمر جرال کی ملاقات، عمر جرال کا عمران خان سے مل کر ان کو اپنی پینٹنگز پیش کرنے کا خواب پورا ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 نومبر 2021 13:14

وزیراعظم نے اعصابی بیماری کے شکار آرٹسٹ عمر جرال کا دیرینہ خواب پورا کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2021ء) : اعصابی بیماری کے شکار عمر جرال نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ پیش کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اعصابی بیماری کے شکار نوجوان عمر جرال میں ان کی ٹیچر نے پینٹنگ کا شوق پیدا کیا اور وہ رنگوں سے کھیلتے کھیلتے آرٹسٹ بن گئے۔عمر جرال کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پڑھائی کر رہا تھا، ان کی ٹیچر نے اس میں پیٹنگز بنانے کا شوق پیدا کیا۔

پھر انہوں نے اس کو سیکھنا شروع کیا اور سکھاتے سکھاتے اس کو آرٹسٹ بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس نے آٹھویں جماعت پڑھائی چھوڑی اور کہا کہ میں گھر پر ہی پینٹنگ بناؤں گا۔آرٹسٹ عمر جرال عمران خان کی تصویریں بناتے تھے اور ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ یہ تصاویر خود وزیراعظم کو بطور تحفہ پیش کریں۔ آج آرٹسٹ عمر جرال کا عمران خان سے مل کر ان کو اپنی پینٹنگز پیش کرنے کا خواب پورا ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان سے آرٹسٹ عمر جرال نے ملاقات کی، عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔

۔وزیراعظم عمران خان نے عمر جرال کو خوبصورت پینٹنگز بنانے پر خوب سراہا اور سر پر ہاتھ پھیر کر پیار بھی دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں