حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،شیری رحمن

پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی، نائب صدر

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57

حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر Rs27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہی دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے ئینگے ،ان کے پاس آمدنی بڑھانے کا واحد حل ٹیکس اور قیمتیں بڑھانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی خسارہ 5ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے، یہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی ،حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں