الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر کمیٹی کا اجلاس ایک دفعہ پھر بے نتیجہ ختم ،الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر کمیٹی کا اجلاس ایک دفعہ پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا ،الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر غیر رسمی ذیلی کمیٹی بنا دی گئی،غیر رسمی ذیلی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری شریک ہونگے،اپوزیشن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور راجہ پرویز اشرف غیر رسمی ذیلی کمیٹی میں شامل ہیں ،الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر غیر رسمی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں