اسپیکر قومی اسمبلی مشتاق غنی کی پرویز خٹک سے ملاقات ،ورکرز کنونشن کے حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد کے تحفظات سے آگاہ کیا

ہزارہ ایبٹ آباد کے لوگ تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے ہیں اور میرے بیشتر عزیز و اقارب اور دوستوں کا تعلق ایبٹ آباد سے ہیں ، عوام پروپیگنڈے پر کام نہ دھڑیں ، پرویز خٹک

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

اسپیکر قومی اسمبلی مشتاق غنی کی پرویز خٹک سے ملاقات ،ورکرز کنونشن کے حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد کے تحفظات سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) اسپیکر اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی قلندر خان لودھی اور نذیر عباسی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ایبٹ آباد میں منعقد کیے گئے ورکرز کنونشن کے حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا اور ان کے خلاف سوچا سمجھا پروپیگنڈا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ ایبٹ آباد کے لوگ تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے ہیں اور میرے بیشتر عزیز و اقارب اور دوستوں کا تعلق ایبٹ آباد سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہزارہ ایبٹ آباد کی عوام سے گذارش ہے کہ ایسے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں