عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اپنے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لانے کی ہدایت

مارچ میں آنے والے تمام افراد پاکستان کا پرچم ساتھ لائیں،یہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے فیصلہ کٴْن لمحات ہیں، سابق وزیر اعظم

بدھ 25 مئی 2022 16:21

عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اپنے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اپنے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکاء کو ہدایت کی کہ مارچ میں آنے والے تمام افراد پاکستان کا پرچم ساتھ لائیں،یہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے فیصلہ کٴْن لمحات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں