وفاقی وزیر شیری رحمن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا

کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں، وفاقی وزیر

جمعہ 27 مئی 2022 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں آگ لگائی گئی۔

انہونے کہا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ عوام کا انتشار اور فساد کی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالہ چلے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں