جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات

باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

منگل 5 جولائی 2022 19:19

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں فوجی سربراہوں کے درمیان دفاعی سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے،ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پرمزیدرابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، آرمی چیف نے کہا پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان ،تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں