سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل اعظم خان کی چھٹی منظور ، 25 اگست کو بیرون ملک روانہ ہونگے

جمعرات 11 اگست 2022 21:45

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل اعظم خان کی چھٹی منظور ، 25 اگست کو بیرون ملک روانہ ہونگے
-اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل اعظم خان کی چھٹی منظور کرلی گئی ۔ محمد اعظم خان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد اعظم خان کی چھٹی کی منظوری دیدی۔ محمد اعظم خان 25 اگست کو بیرون ملک روانہ ہونگے ۔محمد اعظم خان 28 ستمبر تک بیرون ملک دورے پر ہونگے۔اعظم خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیں ۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں