پاکستان کے ایک ہزار بلین ڈالر کے اثاثے ہیں سری لنکا سے نہ ملائیں

ڈیفالٹ نہ کرنے سے اندرون بیرون ملک ناقدین کو مایوسی اٹھانی پڑی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 مئی 2023 18:26

پاکستان کے ایک ہزار بلین ڈالر کے اثاثے ہیں سری لنکا سے نہ ملائیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30 مئی 2023ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک ہزار بلین ڈالر کے اثاثے ہیں سری لنکا سے نہ ملائیں، ڈیفالٹ نہ کرنے سے اندرون بیرون ملک ناقدین کو مایوسی اٹھانی پڑی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دور میں دنیا کے ادارے معترف تھے، پرانا ریکارڈ دیکھیں تو دنیا بھر پاکستان کی تعریفیں کرتی تھی، روپیہ مستحکم تھا، زرمبادلہ ذخائر بہتر تھے، اسٹاک مارکیٹ ترقی کررہی تھی،پرانے ریکارڈ کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ہم کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔

2016-17میں کہا گیا کہ پاکستان جی 20کا حصہ بنے گا۔پاکستان جب بھی ٹیک آف کرتا ہے تو سانحہ ہوجاتا ہے۔ آج جہاں ہم کھڑے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کا سوچیں۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ 100سے 25بلین ڈالرسے کم پر آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم میں نہیں پڑنا ملک کو آگے لے کرجانا ہے، مشکلات سامنے رکھ کر بجٹ تیار کریں گے ، کوشش ہے عوام دوست بجٹ بنائیں، ملکی معیشت کو بہترکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

معاشی گروتھ کا پہیہ ابھی کافی سست رفتار ہے، معیشت ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، ملکی حالات سے سب آگاہ ہیں۔آئی ایم ایف معاہدے نے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، یہ معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا، پچھلی حکومت نے نہ صرف معاہدے پر عمل کیا بلکہ جو کام ہوا وہ بھی ریورس کردیا گیا۔800بلین ٹیکسز لگانے کا پرپوزل تھا لیکن ہم اس کو 170بلین ٹیکسز پر لے کر آئے۔

پچھلے کچھ ماہ میں بیانات آتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا ، ادائیگیاں نہیں کرسکے گا، لیکن سب مینیج کیا۔ کہتے تھے ملک سری لنکا بنے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ڈیفالٹ نہ ہونے سے اندرون بیرون ملک ناقدین کو مایوسی اٹھانی پڑی۔1998 میں دھماکے کئے تو دنیا نے پابندیاں لگائیں، آئی ایم ایف پروگرام بھی بند ہوگیا لیکن ہم اس وقت بھی صورتحال سے نکل آئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں