وزیردفاع سے آذر بائیجان کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیر دفاع نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا

منگل 16 اپریل 2024 16:37

وزیردفاع سے آذر بائیجان کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔

وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔وزیر دفاع کہا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے وفاقی وزیر نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں