وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

پیر 29 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزابی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر, ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سکیورٹی اور انوویشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں