اسلام آباد، 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے

جمعرات 18 اپریل 2024 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثریں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایاکہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے اسلام آباد آئے، جب اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک میں کچھ پلایا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہم گاڑی چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئی پھر پولیس نے ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سیکٹر جی 13 اتار دیا۔ایف آئی آر کے مطابق جو کولڈ درنک ہمیں پلائی گئی اس کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا تھا، برائے کرم پولیس اہلکاروں سے ہماری رقم برآمد کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں