چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری

ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، مل کر آگے بڑھیں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 18 اپریل 2024 16:45

چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل 2024ء ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں، دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، حقیقی کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لاسکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بطور صدر اپنے پہلے دور میں اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، پارلیمنٹ کے آغاز پر مستقبل کے وژن کو مختصراً بیان کروں گا، لوگوں پر سرمایہ کرنے اور مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، تفریق سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا وقت کی ضرورت ہے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ایسا سیاسی ماحول بنانا ہو گا جس میں سب کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، ہمیں عوام کی ترجیحات کو پورا کرنا ہو گا، ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے تقسیم سے نکلنا ہوگا، پارلیمانی نظام پر اعتماد کے لیے دونوں ایوانوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لے کر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاسی بیک گراونڈ سے ہوں، ہم نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے میں حصہ ڈالا، وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط کو بڑھانا ہو گا، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں، مل کر آگے بڑھیں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی، صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عوام کے لیے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہوگا، ہم فوڈ سکیورٹی کی طرف جا رہے ہیں، ہماری پاس خوراک کی کمی ہے، موسمیاتی اثرات کے باعث ہماری آمدن کم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں