پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ،صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملک میں باہمی احترام اور سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

جمعرات 18 اپریل 2024 20:10

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ،صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملک میں باہمی احترام اور سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملک میں باہمی احترام اور سیاسی مفاہمت کی فضاء کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ قائدین کے وژن کے مطابق باہمی احترام اور سیاسی مفاہمت کی فضاء کو فروغ دیا جا سکتا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا ناممکن نہیں، ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں