یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر کم آمدن صارفین کو سبسڈی ملے گی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:46

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپیکی سبسڈی دی جائیگی۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلوہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹیکا 10 کلوکا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں