ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف

جمعرات 18 اپریل 2024 20:54

ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں دھرنے سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو دئے گئے بیان میں کہا کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا تھا جو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا جس پر اعتراض کیا گیا،اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا تھاجس پر شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا، اس پر دستخط بھی ہو گئے، اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں