وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا

پیر 29 اپریل 2024 23:33

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا، آئی جی اسلام آباد ناصر محمود اور ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نیوزیر داخلہ کو ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 26اپریل کو اسلام ا?باد پولیس کے عوامی سہولت مرکز کے دورہ کے موقع پر اپنا لرنر بنوایا جس کے بعد پیر 29 اپریل کو ایف نائن پارک میں ٹریفک پولیس کی ایک تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ناصر محمود اور ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے ڈرائیونگ لائسنس وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں