چمن، فاٹا اور پاٹا کی صورتحال سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے، اس معاملے پر ارکان کی طرف سے مثبت تجاویز کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا جائے گا، اعظم نذیرتارڑ کا قومی اسمبلی میں جواب
منگل 14 مئی 2024 14:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم کے بعد فاٹا اور پاٹا کو استثنیٰ دیئے گئے، وزیراعظم اس معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ فاٹا اور پاٹا کے عوام نے دہائیوں تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا کیا، تمام صوبوں نے اپنے اپنے این ایف سی کے حصہ سے ایک ایک فیصد قربانی دی جو خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کی گئی۔
یہ رقم متاثرہ علاقوں پر خرچ نہیں کی گئی، سینیٹ کی کمیٹی میں بھی یہ معاملہ ہے، اس حوالے سے جو بھی تجاویز آئیں، حکومت کھلے دل سے ان کا خیر مقدم کرے گی۔ قبل ازیں نکتہ اعتراض پر سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے میرے حوالے سے بات کی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم زور اور زبردستی سے کسی کی بات نہیں مانتے، سپیکر کا عہدہ قابل احترام ہوتا ہے، سب کو سپیکر کی چیئر کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے حوالے سے ہم نے توجہ مبذول نوٹس بھی جمع کرا رکھا ہے۔ سابق دور حکومت میں ان علاقوں کو جنگ کی وجہ سے متاثر ہونے کی بنا پر ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا کیونکہ وہاں کی معیشت تباہ حال ہے، ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر سمجھنا درست نہیں ہے، فاٹا اور پاٹا سے حکومت کو 70 ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے مگر اس کے مقابلے میں وہاں پر ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، اگر وہاں پر ٹیکس لاگو کئے گئے تو عوام میں مایوسی اور بے روزگاری پیدا ہو گی، اس معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں اٹھارہ ٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے چوروں کو پکڑنے کے لئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز جو کچھ کہا کہ وہ میرے اور ان کے درمیان ہے، میرے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان برابر ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ساتھ ان کی ملاقات کرا دیں تاکہ مل بیٹھ کر مسئلہ فوری طور پر حل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری پر جب تک قابو نہ پایا گیا تو بڑھتا ہوا گردشی قرضہ پورے نظام کے لئے خطرہ بن جائے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں جہاں بھی بجلی چوری ہو رہی ہے، وہاں پر بھی بجلی کی فراہمی کے لئے یکساں پالیسی رائج ہے جو فیڈرز بل دیتے ہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ کم ہے، ٹرانسفارمرز پر میٹر لگانے کی پالیسی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ معیشت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، سمگلنگ روکنے کے لئے نیا نظام لاگو کیا جا رہا ہے، ملک کے مفاد میں بعض کام کرنے پڑتے ہیں۔چمن بارڈر کی صورتحال کو حکومت انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دفتر خارجہ پہنچ گئے، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے استقبال کیا
این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیس، مصطفی نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار کے فارم 45 میچ کرگئے
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم كنڈی کی ملاقات
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر نان فائلرز کی 7ہزار سے زائد سمیں بحال کر دی گئیں
عمران خان نو مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) شفقت علی خان کی پاکستان-یونان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں شرکت
اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سمارٹ ڈیجیٹل وین کے ذریعے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ملازمین کوڈرائیونگ ..
میں عدالت میں کوئی بدزبانی یا غلط بات کرتا تو جج بات کرنے سے روک دیتے
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دوشنبے میں وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات ..
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویری مہم کا جواب تو دینا ہوگا
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار کا ”گندھارا سے دنیا تک“ سمپوزیم میں بین الاقوامی مندوبین ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیس، مصطفی نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار کے فارم 45 میچ کرگئے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر نان فائلرز کی 7ہزار سے زائد سمیں بحال کر دی گئیں
-
خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب
-
عمران خان نو مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری
-
میں عدالت میں کوئی بدزبانی یا غلط بات کرتا تو جج بات کرنے سے روک دیتے
-
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویری مہم کا جواب تو دینا ہوگا
-
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ورثاء ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹس دینے کا فیصلہ
-
بجٹ تجاویز:حکومت کا ادویات پردس سے اٹھارہ فیصد ٹیکس‘پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ساتھ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور
-
شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کا ہے
-
رجسٹرار سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا
-
تحریک انصاف کو ”بلے “کے نشان سے محروم کرنے پربرطانوی ہائی کمشنر کا سپریم کورٹ پر اعتراز کو بلاجواز ہے.رجسٹرار