سیہون شریف دھماکے کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، فوجی عدالتوں کی بحالی سمیت کئی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 21:56

سیہون شریف دھماکے کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، فوجی عدالتوں کی بحالی سمیت کئی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) سیہون شریف دھماکے کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں واقع لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اعلی عسکری و سول قیادت کا اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فوجی عدالتوں کی بحالی، سرحد پار مداخلت کو روکنے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک فعال بنانے سمیت دیگر کئی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں