اسرائیلی فوج نے سرکاری ایکس اکائونٹ پر جاری نقشے میں جموں وکشمیر اور اروناچل پردیش کو چین کاحصہ دکھایا

بدھ 17 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک نقشے میں غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںو کشمیر اور بھارتی ریاست اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھایاگیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وار روم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرکاری اکائونٹ پر جاری کئے گئے نقشے میں غیرطورپر زیر قبضہ جمو ں وکشمیر اور ریاست اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وار روم نے یہ نقشہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی میزائلوں کی صلاحیتوں سے متعلق ایک پوسٹ میں جاری کیاگیاہے۔واضح رہے کہ جموںو کشمیراقوام متحدہ کا تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس پر سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں بھی موجود ہیں جن میں اس تنازعے کو کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔ چین بھارتی ریاست اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ تسلیم کرتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں