مقبوضہ کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے، بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو بساکر ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، عبدالحمید لون

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) حریت کانفرنس رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو بساکر ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فرینڈز آف کشمیر کمیٹی کینیڈا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں ڈاکٹر ظفر بنگش، کیرن روڈمین اور مچل لیوس موجود تھے ۔

اس موقع کمیٹی ارکان نی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا حریت رہنما عبدالحمید لون نے وفد کو بتایا کہ پانچ اگست کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو بساکر ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی قوانین اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اقدامات کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پچھلے چار مہینوں میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کم عمر بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بڑی مخدوش ہے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی ہیں اور ان کی عزت و آبرو کو خطرات لاحق ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے اداروں انٹرنیٹ۔ پری پیڈ موبائل اور ٹیکسٹ میسیجز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے کشمیریوں کے بیشتر سوشل میڈیا اکاونٹس کو بھی بلاک کرکے اظہار رائے پر قدغن لگائی گی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں