آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلنر پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کی تحریک کا خیر مقدم کرتے ہیں،
تحریک کے محرک ڈیوڈ شو برج اور دیگر اراکین پارلیمان آسٹریلیا کی حکومت کوجموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت اور مقبوضہ ریاست میں بھارتی قابض فوج کے انسانیت سوز جرائم پر بولنے پر مجبور کریں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب
جمعرات 6 اگست 2020 17:31
(جاری ہے)
ویبینار سے صدر آزاد کشمیر کے علاوہ آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بابر امین، ڈپٹی ہیڈ آف مشن عامر احمد اتوزئی، آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی ریننن، آسٹریلیا کی نیوساوتھ ویلیز قانون ساز کونسل کے رکن ڈیوڈ شو برج، اے این یو یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر کلاڈ ریکسٹس، اور ڈائریکٹر سنٹر فار مسلم اسٹیٹس اینڈ سو سائیٹر پروفیسر ثمینہ یاسمین نے بھی ویبینار سے خطاب کیا۔
جبکہ ویبینار میں کئی ممتاز سکالرز، دانشوروں، صحافیوں، کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے پاکستان کمیونٹی کے اراکین اور آسٹریلیا کے تمام علاقوں اور خطوں کے چیدہ چیدہ نمائندگان نے شرکت کی۔ صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات سے پوری دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کیونکہ بھارت جو کچھ مقبوضہ علاقے میں کر رہا ہے وہ انسانیت اور انسانی اقدار کے خلاف کھلی جنگ ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور بے گناہ انسانوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اٴْس سے اگرچہ دنیا بڑی حد تک آگاہ ہے لیکن دنیا کے کئی اہم ممالک اپنے سیاسی، اسٹرٹیجک اور معاشی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں اور وہ بھارت خلاف لب کشائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بھارت دیدہ دلیری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، بین الاقوامی انسانی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دنیا کے با اثر اور طاقتور ممالک کی خاموشی بھارت کا مذید حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ اٴْنہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد بھارت سے علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں بلکہ یہ انسانی اقدار اور انسانی عظمت و وقار کی بحالی کی جدوجہد ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے ویبی نار کے شرکاء کو جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کی تاریخ اور پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح بھارت نے غیر قانونی طور پر گزشتہ سال مقبوضہ ریاست پر نو لاکھ فوج کی مدد سے حملہ کر کے 80 لاکھ شہریوں کو اپنے گھروں میں محصور کر دیا، ریاست میں دو حصوں میں تقسیم کر کے اہلیان کشمیر کی مرضی و منشا کے بغیر اسے دہلی کے ماتحت کر دیا اور مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کے لیے غیر ریاستی بھارتی شہریوں کو لا کر آباد کر رہا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بھارت کے ان غیر قانونی ہتھکنڈوں پر صدائے احتجاج بلند کرنے والے شہریوں پر انسانی سوز مظالم ڈھائے جاتے ہیں، کالے قوانین کے تحت اٴْن پر مقدمات قائم کر کے گرفتار کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو چٴْن چٴْن کر قتل کیا جار ہا ہے یا گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بھارت یہ تمام اقدامات اس لیے کر رہا ہے کہ آزادی، حریت اور حق خود ارادیت کے لیے اٴْٹھنے والی آوازوں کو خاموش کر دیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے ویبی نار کے شرکا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم اور ستم رسیدہ عوام کی آواز کو ممبران پارلیمنٹ، حکومتی ذمہ داروں، میڈیا اور آسٹریلیا کی سول سوسائٹی تک پہنچائیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت