یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، مشال ملک

اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے، یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان

جمعہ 22 جنوری 2021 15:25

یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، مشال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ یاسین ملک کی جسمانی اور ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ بھارت حریت قائدین کا عدالتی قتل یا عمر قید کے ذریعے تحریک آزادی کی آواز دبانا چاہتا ہے۔ حکومت پاکستان حریت قیادت کی رہائی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں