حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے،وزیر بلدیات آزاد کشمیر

جمعرات 9 مئی 2024 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارہ جات کے مالی مسائل کے حل کے لیے حکومت ان اداروں کو اس مالی سال کے دوران تقریبا ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کرے گی۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ریفارم بلدیاتی ادرہ جات سے خطاب کرتے ہو ہے چئرمین کمیٹی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ذریعہ سے گراس روٹ لیول پر سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شدید مالی مشکلات اور چیلنجز کے باوجود لوکل کونسلز کو اس سال ایک ارب روپیکی رقم گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں فراہم کرے گی، جسکے پہلے مرحلے میں ۴۱ کروڑ دس لاکھ روپیکے فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی اتنی ہی رقم آئندہ چند دنوں میں ریلیز کر دی جائیگی، اسکے علاوہ زیادہ تر منتخب ممبران اسمبلی بھی ترقیاتی منصوبہ جات کی نشاندہی لوکل کونسلز کے نمائند گان کے ذریعہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بتیس سال کے بعد اس نظام کی بحالی ہوئی ہے جسکو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی مشاورت سے مکمل انتظامی، مالی اور ادارہ جاّتی اٹانومی دی جاہیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت بلدیاتی ادارہ جات کے لیے آئندہ کا روڈ میںپ فائنل کریگی، جسمیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی از سر نو تدوین، فنانس کمیشن برائے لوکل کونسلز اور نئے مستقل بجٹ ہیڈ کا قیام شامل ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو لوکل کونسلز کے منتخب نمائندگان کے ساتھ کوآرڈنیشن کے موثر نظام کو وضع کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ شفاف اور جوابدہ نظام ہی ترقی کا ضامن ہے۔چوہدری قاسم مجید وزیر امور منگلا نے کہا کہ بلدیاتی ادارہ جات میں ریفارمز کے لیے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے تاہم ان اداروں کو اپنی آمدن کے ذرائع بھی بڑھانے ہو نگے۔

اعلی سطحی اجلاس میں وزرائ حکومت ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد محی الدین قادری ،ممبران کمیٹی ، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی،چیئرمین ضلع کونسل پونچھ سردارجاوید شریف ایڈوکیٹ، مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد ،سید سکندر نثار گیلانی مئیر میونسپل کارپوریشن باغ میجر(ر) عبدالقیوم ،چیئرمین یونین کونسل ہیر کٹلی ،مظفرآباد میر ماجد حسین، ،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عدنان خورشید ،ڈرافٹسمین محکمہ قانون راجہ زاہد محمود ،عقیل محمود سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ،ایڈیشںل سیکرٹری مالیات،سرفراز اعوان ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیٹی کو لوکل کونسلز میں تجویز کی گئی اصلاحات اور ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔ منتخب چئیرمینز ضلع کونسلزسردار امتیاز احمد عباسی، جاوید شریف ایڈوکیٹ، اور مئیرز سکندر نثار گیلانی اور میجر(ر) عبدالقیوم نے گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی سمیت لوکل کونسلز کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والی حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ لوکل کونسلز کے لیے مالی سال ۲۰۲۴-۲۵ کے بجٹ میں علحیدہ بجٹ ہیڈ اور نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری اسی مالی سال کے دوران کی جائے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد محی الدین قادری نے گرانٹ کی ترقیاتی منصوبہ جات کی نشاندہی، سکیم ھا کی تیاری، منظوری اور اخراجات کے طریقہ کار اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دئیے گئے طریقہ کار سے فورم کو آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے علاوہ لوکل کونسلز کو درپیش مسائل، سٹاف اور اکاونٹس کے متعلقہ ایشوز اور آئندہ کے طریقہ کارپر بھی بریف کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں