افغان جنگ کا خمیازہ ہم تیس لاکھ افغانیوں کی شکل میں آج تک بھگت رہے ہیں، احسن اقبال

امریکہ اور یورپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلا ف بہادری سے جنگ لڑی آج کوئی جہاد ی تنظیم پاکستان میں آ کر کام نہیں کر سکتی ، وزیر داخلہ کا نیکٹا کانفرنس سے خطاب

منگل 3 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونے سے ملک میں امن بحال ہو گیا ۔مغربی ایجنسیاں ہی جہادیوں کو خطے میں لائی اور پاکستان پر جنگ مسلط کر دی جس کا ازالہ آج تک کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیکٹا کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کسی پاکستان ایجنسی کے پاس اسامہ بن لادن سمیت کسی دہشتگرد کی خبر نہیں مغربی ایجنسیاں ہی ان جہادیوں کو خطے میں لائی کیونکہ افغان جنگ کے بعد امریکہ اور یورپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ۔

انہوں نے دہشتگردی ختم کرنے کا دعوی کیا مگر ابھی تک وہ افغانستان سے دہشتگردی کا صفایا نہیں کر سکے ۔ امریکہ اور افغانستان کی جنگ کا خمیازہ ہم تیس لاکھ افغانیوں کی شکل میں آج تک بھگت رہے ہیں امریکہ اب چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین سے افغان باشندوں کے انخلاء کا عمل سست کر دے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خالف بہادری سے جنگ لڑی آج کوئی جہاد تنظیم پاکستان میں آ کر کام نہیں کر سکتی ہم نے اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے امن بحال کر دیا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان دنیا کی پانچ ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو رہا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، دہشتگردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانہ بنایا، مساجد، چرچز، اسپتال، پارکس اور درگاہوں پرحملے کیے۔انہوں نے کہا کہ چند سال قبل تک پاکستان کودنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جاتا تھا لیکن دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے ملک میں امن بحال ہوگیا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، افغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے اور پاکستان پرافغان مہاجرین کومزید رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان اپنی سرزمین سے افغان باشندوں کے انخلاکا عمل سست کردے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ بین الا قوامی برادری کو کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، بین الا قوامی برادری کو دٴْہرا معیار چھوڑنا ہوگا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں