شہراقتدار میںاقدام قتل و لڑائی جھگڑوں کی وارداتوں میں اضافہ

پیر 16 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی پولیس کی لاپرواہی کے باعث شہر اقتدار میں اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ رہا ہے ۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کی وارداتوں کے دوران دو شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فرحان منور نے تھانہ بنی گالہ پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان محمد عثمان اور مصروف نے معمولی تلخ کلامی پر اس پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ بنی گالہ پولیس نے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

آفتاب حسین نے تھانہ نیلور پولیس کو بتایا کہ ملزم پیرو نے معمولی تلخ کلامی پر اسے ڈنڈوں سے مار کرزخمی کر دیااور اسے سنگین نتائج کی دھمکیا ں بھی دی اور مدعی کی گاڑی کو ڈنڈے مار کر نقصان بھی پہنچا یا ۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں