عدالت عظمٰی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 105 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا فاروق کیخلاف درخواست خارج کر دی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) عدالت عظمٰی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 105 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا فاروق کیخلاف درخواست خارج کر دی جبکہ این اے 227ن سے امیدوار صاحبزادہ شبیر حسین کی نااہلیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئین فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میںن دو رکنی بینچ نے رانا فاروق سعید کیخلاف بابا صوفی محمد اقبال کی درخواست خارج کرتے ہوئے انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت دید ی لیکن قرار دیا کہ درخواست گزار الیکشن کے بعد مجاز فورم پر اعتراض اٹھا سکتا ہے۔

رانا فاروق سعید کیخلاف بابا صوفی محمد اقبال نے اعتراضات اٹھائے تھے کہن 920 کنال کا لینڈ ڈیفالٹر ہے، الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراضات مسترد کیے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو جسٹس شیخ عظمتن نے کہا کہ انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے،اس مرحلے پر کسی کو الیکشن سے نہیں روک سکتین لیکن الیکشن کے بعد اعتراض اٹھایا جاسکتا ہے۔عدالت نے این اے 227ن سے امیدوار صاحبزادہ شبیر حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلافن دائر درخواست کی سماعت غیر معینہن تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں مخالف امیدواروں کو فریق بنانے کی اجازت دیدی۔

کیس کی سماعت ہوئی تو صاحبزادہ شبیر حسینن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موئکل نے جانچ پڑتال سے پہلے انتخابی اخراجات کے لئے اکائونٹ کھولا تھان لیکن اس کے باجود ان کے مئوکل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔فاضل جج نے کہا کہ درخواست گزار نے مخالف امیدواروں کو فریق نہیں بنایا ہے،درخواست میں ترمیم کرنی ہوگی۔وکیل نے بتایا کہ ان کے مئوکل نے مخالف امیدواروں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،حکیم خان اور صلاح الدین کو فریق بنانے کی درخواست دی ہے۔عدالت نے مخالف امیدواروں کو فریق بنانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں