پارلیمنٹ لاجز کے 52 غیر قانو نی رہا ئیشیو ں کے خلاف قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے احکا مات پر آپر یشن

جمعہ 10 اگست 2018 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پارلیمنٹ لاجز کے 52 غیر قانو نی رہا ئیشیو ں کے خلاف قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے احکا مات پر آپر یشن کیا گیا ہے،سی ڈی اے کے شعبہ انفو رسمنٹ نے 23 رہا ئش گا ہوں کے تالے تو ڑ کر قبضہ حا صل کر لیا جبکہ بقیہ 29قابضین کے خلاف آپریشن اعلی حکام کی ہدا یات کے مطابق جاری رکھا جائے گا،دوران آپر یشن سابق اسپیکر بلو چستان اسمبلی اسلم بھو تانی کی جانب سے سی ڈی اے اہلکا رو ں کو مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا۔

جمعہ کو سی ڈی اے کے شعبہ انفو رسمنٹ نے ڈا ئر یکٹر فہیم بادشاہ کی سربراہی میں مجسٹریٹ مر تضی چانڈیو اور انفو رسمنٹ سٹا ف کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے احکا مات پر سابق ممران پارلیمنٹ کی رہائش گاہیں خا لی کرنے کا آپر یشن کیا جس کے دوران 52قابضین میں سے 23قابض ممبران کی رہائش گاہو ں کے تالے تو ڑ کر قبضہ سی ڈی اے نے حا صل کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سابق سپیکر بلو چستان اسمبلی اور موجودہ ممبر قومی اسمبلی اسلم بھو تانی کی جانب سی ڈی اے اہلکا روں کو شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا تاہم اہلکا رو ں کی جانب سے قبضہ حا صل کر لیا گیا۔

پارلیمنٹ لاجز کی رہا ئش گا ہوں پر قابض اہم شخصیات میںطلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی،میجر طاہر اقبال،بلال ورک، مولانا امیر زمان، شیخ آفتاب احمد ،راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاحدین، زین الہی ،سردار جعفر لغاری، چوہدری جعفر اقبال، عبدالغفار ڈوگر، محمود خان اچکزئی ،آفتاب احمد شیرپائو، مزمل قریشی، خواجہ سہیل منصور اورغلام ربانی کھر کے نام شامل تھے جن میں سے ا کثریت کے لاجز کو خا لی کروا لیا گیا ہے، واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز جو کہ لگڑری فلیٹس ہیں پارلیمنٹرینز کی رہا ئش گاہو ں کے لئے مختص ہیں تاہم ان کے مکین فتح یاب پارلیمنٹیرنز ہوتے ہیں اور 2018 کے عام انتخا بات کے بعد 119سابق مکینو ں کو یہ لاجزخا لی کرنے کے نو ٹسز دیئے گئے تھے جن میں سے 67سابق پارلیمنٹیرنز نے رضا کارانہ طور پر فلیٹس خا لی کر کے چابیا ں سی ڈی اے کے حوالے کر دی تھیں جبکہ بقیہ 52 میں سے 23 مکینو ں کے تالے تو ڑ کر قبضہ حاصل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں